ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ جلد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق سارہ ٹنڈولکر ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھی گئی ہیں اور اب سوشل میڈیا صارفین اس بارے میں باز گشت کررہے ہیں کہ شاید وہ جلد بالی ووڈ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں۔
سارہ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں جبکہ انکے 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جس سے وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ یوں لگتا ہے کہ ٹنڈولکر چل رہا ہے، باپ اور بیٹی کی چال ایک جیسی ہے۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ سارہ بالی ووڈ کی اداکاراؤں سے زیادہ خو بصورت ہیں اور شاید فلم میں آئیں گی، اس لیے کچھ دنوں سے تھوڑا زیادہ ہی کیپچر کیا جا رہا ہے۔