ابرار الحق نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو بھی شیئر کردی

لاہور: معروف گلوکار ابرارالحق نے غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ابرارالحق نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہاتھوں سے ’’کسوہ‘‘ سینے کی ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار کو غلاف کعبہ پر ٹانکے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جبکہ گلوکار نے تبدیلی کے مناظر اور غلاف کی تیاری میں حصے لینے کی ویڈیو جوڑ کر شیئر کی۔

ابرار نے لکھا کہ آج میرے والدین زندہ ہوتے تو بہت خوش ہوتے کہ ان کے گناہ گار بیٹے کو اللہ تعالیٰ نے اس سال کے نئے غلافِ کعبہ پر سونے کے دھاگے سے ایک ٹانکا لگانے کی سعادت دی۔