پشاور:،صوبائی حکومت نے تمباکو پر لاگو ٹیکس نصف کردیا،جسکا قانونی مسود ہ بھی تیارکرلیاگیا۔
خیبرپختونخواحکومت نے تمباکو پر لاگو ٹیکس نصف کردیا،جسکا قانون مسودہ تیارتیارکرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ورجینا تمباکو پر ٹیکس ڈیوٹی کی شرح 12 روپے فی کلوسے کم کرکے 6 روپے جبکہ سفیدپتہ اور رسٹیکاتمباکوپرڈیوٹی کی شرح 6 روپے سے کم کرکے 3 روپے فی کلوکردی گئی، نسوار پر اب 5 روپے کے بجائے ڈھائی روپے کا ٹیکس لیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے فنانس بل میں ترامیم کا مسودہ بھی تیارکرلیا صوبائی حکومت نے رواں مالی ل کے بجٹ میں تمباکو پر ٹیکس میں دگنا اضافہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق تمباکو صنعت سے خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کے اراکین بھی وابستہ ہیں۔