بی آر ٹی پشاور کی 62نئی بسیں پاکستان پہنچ گئیں

 پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی 62 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کے مطابق نئی بسیں اس وقت پورٹ قاسم پر موجود ہیں جو کہ کسٹم کلیئرنس کے بعد کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کر دی جائیں گی۔

نئی بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 220 ہوجائے گی جبکہ مزید 24 بسوں کی آمد جلد متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق بسوں کی تعداد میں اضافے سے بی آر ٹی پشاور شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولت فراہم کر سکے گا۔