صبا فیصلہ کا اپنی خوبصورتی قائم رکھنے بارے بڑا انکشاف

لاہور: معروف اداکارہ صبا فیصل نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔

نیوز کاسٹنگ سے اداکاری کا سفر طے کرنے والی 64 سالہ اداکارہ صبا فیصل حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی اور سماجی زندگی کے حوالے سے کئی انکشافات کئے۔

اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ 64 سال کی ہونے کے بعد بھی اتنی خوبصورت  کیسے ہیں جس پر اداکارہ نے اعتراف کیا  کہ وہ خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کے لیے جدید طریقے استعمال کرتی ہیں۔

صبا فیصل نے نے ایک سوال کے جواب میں تسلیم کیا کہ وہ بوٹوکس کے انجکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے بھی استعمال کرتی ہیں اور وہ ان شخصیات میں شامل نہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بعد اس بات کو تسلیم نہیں کرتے۔

اداکارہ  نے کہا کہ وہ بوٹوکس سمیت دیگر سرجریز کروانے ہر 7 یا 8 ماہ بعد کراچی سے لاہور جاتی ہیں اور وہ ایک ہی ڈاکٹر سے اس طرح کا علاج کرواتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو خوبصورتی بڑھانے اور جوان نظر آنے کا حق ہے  اس لئے ہر کسی کو خوبصورت نظر  آنے کیلئے تمام  مملکن لوازمات کرنے چاہیے۔

واضح رہے کہ صبا فیصل نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے نیوز کاسٹر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے تقریبا 13 سال تک قومی چینل  پر خبریں بھی پڑھیں۔