وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کے سلسلے میں طلب کر لیا۔
ایف ائی اے پشاور کے انکوائری افسر کی جانب سے اسد قیصر کو 11 اگست کو ایف ائی اے خیبر پختوانخوا آفس میں پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔
اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے دو بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاونٹس کھولنے اور انھیں چلانے سے منسلک ہیں لہذا اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔