ضمنی انتخابات، چارسدہ اور پشاور کیلئے اے این پی امیدواروں کا اعلان

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے ضمنی انتخابات کیلئے پشاور اور چارسدہ سے امیدواران کا اعلان کردیا۔

این اے 31 پشاور سے حاجی غلام احمد بلور جبکہ این اے 24 چارسدہ سے صوبائی صدر ایمل ولی خان امیدوار ہوں گے۔

اس سلسلے میں صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس چیئرمین ایمل ولی خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردارحسین بابک، اراکین ثمرہارون بلور، خادم حسین اور شاہی خان شیرانی نے شرکت کی۔

پارلیمانی بورڈ نے متفقہ طور پر دونوں امیدواران کے ناموں کی منظوری دے دی۔