ڈی ایس پی مٹہ سوات سمیت 6اہلکاروں کو اغواء کئے جانے کی اطلاع 

سوات:سوات کی تحصیل مٹہ کے بالائی پہاڑوں پرشدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ میں ڈی ایس پی سمیت4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ڈی ایس پی مٹہ سمیت 6  اہلکاروں کو اغواء کئے جانے کی اطلاع ہے جن کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔ ڈی پی او سوات زاہد نوازمروت نے بتایا کہ پولیس نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جہاں پر فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

 مسلح افراد نے ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان س میت 6 اہلکاروں کو اغواء بھی کرلیا‘ آخری اطلاعات تک مقامی معززین کا جرگہ مسلح افراد سے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کررہا تھا۔

 انہوں نے کہاکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر بڑے پیمارنے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپریشن خود ڈی پی او سوات زاہد نوازمروت لیڈ کررہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال پولیس سٹیشن پر گزشتہ رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کی تاہم جوابی کاروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 وقوعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن شروع کیا‘ اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔