پشاور میں بچیوں سے زیادتی و قتل میں نامزد ملزم سہیل کا ڈی این اے میچ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق بچیوں سے زیادتی کے ملزم سہیل کو 2 مزید کیسز میں تحویل میں لینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، تھانا شرقی اور غربی میں ملزم کے خلاف بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مقدمات درج ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم سہیل اس وقت گلبرگ میں زیادتی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہے، تھانا گلبرگ پولیس نے ملزم کو ہشتنگری سے گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سے ماہ نور اور حبہ زیادتی و قتل کیس میں مزید تحقیقات کی جائیں گی، سی سی ٹی وی میں ملزم کے ساتھ رکشے میں سوار شخص سے بھی تفتیش کی گئی، رکشے میں سوار شخص نے ملزم سہیل کی شناخت کی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے منیزہ نامی بچی کو پلازے کے تہہ خانے میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کیس میں شامل تفتیش پلازے کے مالک اور چوکیدار بے قصور نکلے ہیں۔