پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو اسد قیصر کیخلاف تحقیقات سے روک دیا

پشاور ہائی کور ٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں طلبی کے خلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

میڈیا ذرائع مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کرنے سے روک دیا اور پشاور میں پی ٹی آئی کے 2 بینک اکاؤنٹس کی انکوائری شروع کرنے کے خلاف ان کی درخواست پر ایف آئی اے کو مؤقف جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شکیل احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے پندرہ رز میں مؤقف جمع کرنے کا حکم دیا اور اس میں وہ دستاویزات بھی شامل کرنے کا کہا جس میں ای سی پی کی جانب سے درخواست گزار کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے وفاقی حکومت کو کہا گیا ہے۔