پاکستانی اداکارہ سدرہ بتول نے حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے۔
اس دوران ایک مداح کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔
اداکارہ نے جواب دیا 'نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ڈرامہ اسلام سے متعلق بنے گا تو اس میں کام کروں گی'۔
سدرہ بتول نے دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'تبدیلی کسی بھی وقت رونما ہوسکتی ہے، اب سے میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کس نے کہا ہم ایسا نہیں کرسکتے؟'
انہوں نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا بتاتے ہوئے کہا 'میں نے تمام ریلز اس لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھے لگا میں اللہ کو ناراض کررہی ہوں'۔
واضح رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کرچکی ہیں۔