پاکستان کی مہنگی ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز

 پاکستان کی مہنگی ترین  اور  ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر  ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

فلم کی  پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

 یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلم میں بڑے سیٹس اور گرافکس کا نہایت مہارت سے استعمال کیا گیا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے جس کا بجٹ لگ بھگ تیس سے35 کروڑ روپے کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ہمسفر سے شہرت پانے والی آن اسکرین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کو ان کے مداح اب جلد ہی بڑے پردے پر ایک ساتھ دیکھ سکیں گے۔