پشاور:خیبرپختونخوا میں موسم گرماکی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا گیا ہے، کل سے سرکاری اور نجی سکولز کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے میں 31اگست تک موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلامیہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے باعث واپس لے لیا گیا ہے۔
کل سے تمام سرکاری اور نجی سکولز کھولے جار ہے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے شدید گرمی کے باعث سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کردی تھی۔
تاہم اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر سکولوں کو کل 15اگست بروز پیر سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔