کراچی: معروف اداکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کا اعزازی ایس پی بنا دیا گیا۔
فہد مصطفیٰ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کی اور اس موقع پر اداکار کو اعزازی ایس پی بنایا گیا۔
اداکار کو یہ اعزاز ان کی فلم قائداعظم زندہ باد میں ان کے مثبت کردار پر دیا گیا ہے۔
فلم میں فہد مصطفیٰ کے کردار ایس ایچ او گلاب سے سندھ پولیس کا مثبت چہرا عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔