پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی منفرد تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔
شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دعا لکھی ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ امن ، رواداری، خوشحالی اور اتحاد ہو۔ آمین
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔