اداکارہ صبور اور خوشحال کی بالی وڈ گانے پراداکاری، ویڈیو وائرل

 

اداکار ہ صبور علی اور اداکار خوشحال خان نے بالی وڈ گانے پر ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صبور علی اور خوشحال خان کی ایک ساتھ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں اداکاروں نے بالی وڈ اداکار عامر خان کے مشہور گانے 'اے کیا بولتی تو ' کے گانے کے بول پر ویڈیو بنائی۔ صبور علی اور خوشحال خان ان دنوں ایک ساتھ ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو دونوں اداکاروں نے ڈرامے کے سیٹ کی جگہ پر بنائی ہے۔