شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا گیا۔اس دوران فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  مارے جانے والے دہشت گردوں میں حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر خبیب عرف بلال بھی شامل تھا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں،آئی ای ڈیز بنانے اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔