تباہ شدہ مکانات کیلئے امداد میں بےقاعدگیا ں

خیبر  پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں تباہ شدہ مکانات کے متاثرین کے لیے حکومتی امدادی رقوم میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ مکانات کی بحالی کے لیے مختص 82 کروڑ  60 لاکھ روپے کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق خیبر،کرم،اورکزئی، شمالی و جنوبی وزیرستان کے متاثرین کا فنڈ کا ریکار ڈغائب ہے۔