عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرنیکا بڑا فیصلہ لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے نام میں شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام ’کپور‘ کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کے بعد باضباطہ طور پر پاسپورٹ پر اپنا خاندانی نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ وہ اپنے نام میں ’کپور‘ کا اضافہ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عالیہ بھٹ کپور کہلائے جانے پر خوشی ہوگی اسی لیے وہ اپنا خاندانی نام تبدیل کررہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اس لیے جب سب کپور اکٹھے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی۔