پشاور:صوبائی وزر تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، وفاقی حکومت کو لکھا ہے، ہم آئی ایم ایف کو کیسے خط لکھ سکتے ہیں؟
وزیر خزانہ خیبر پختونخوا (کے پی) تیمور جھگڑا نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں سابق فاٹا کے بجٹ پر تحفظات تھے پھر بھی قومی مفاد کی خاطر آئی ایم ایف سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرا کے چوبیس گھنٹے کے اندر وفاق کو واپس کر دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت، وفاق کی مضبوطی کیلئے کام کرتی رہے گی، ہم ساتھ ہی وفاقی حکومت کے ساتھ اپنے مسائل بھی اٹھاتے رہیں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کو لکھے گئے خط میں تیمور جھگڑا نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر سرپلس بجٹ نہیں چھوڑ سکتے۔