پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج میں اضافہ کردیا۔
صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت حکومت نے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کے لیے معاوضہ تین لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردیا.
املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا تین لاکھ کردیا ہے۔
صوبائی وزیر کے مطابق خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ستمبر میں مزید بارشوں کا امکان ہے، تباہی تجاوزات سے آئی ہے، حالات معمول پر آنے کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں گے۔