جہانگیر ترین کا وزیراعلی خیبرپختونخوا کوفون، سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

پشاور: جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

 تحریک انصاف کے مںحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں  سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جہانگیر ترین کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔