ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ پاکستان عارف علوی کو بھیجے گئے پیغام میں ملکہ الزبتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے ایک ہزار سے زیادہ قیمتی جانوں کے نقصان پر شدید غم زدہ ہوں۔
ملکہ الزبتھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان اور تباہی سے بہت دکھ ہوا ہے، میری ساری ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل حالات میں بحالی کی کوششوں میں مدد کرنے والوں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوششوں میں سلطنت برطانیہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔