اسلام آباد/ واشنگٹن:امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردی ہیں۔
تصاویر میں پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سیاب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1061 ہوگئی ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔