کدو کی بنی کشتی پر سفر طے کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

سنڈریلا کی کہانی میں تو کدوں ( Pumpkin ) کی گھوڑا گاڑی غالباً آپ کو یاد ہوگی مگر حقیقت بھی ایک شخص نے کدو کی بنی کشتی پر سفر طے کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

کدو کی کشتی پر تن تنہا نبراسکا ( Nebraska ) سے تعلق رکھنے والے ہینسین نے 38 میل کا سفر طے کیا۔

ہینسین نے کدو کی کشتی میں دریائے میزوری (Missouri ) کا سفر اکیلے طے کرتے ہوئے کدو کشتی رانی کے ذریعے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈوانے ہینسین نے بتایا کہ وہ کئی سال سے کدوکی نگہداشت کر رہے تھے اور انہوں نے اس کدو کا نام برٹا رکھا تھا۔

بڑا ہونے پر انہوں نے اس کدو کی کشتی پر اڑتیس میل تک دریائے میزوری میں پیڈل چلائے۔ جس کے بعد کدو کی کشتی میں اس طویل ترین سفر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بھاری بھر کم کدو پر سوار ہینسین نے یہ ریکارڈ اپنی 60 ویں سالگرہ پر بنایا۔ ہینسین کے مطابق اس کدو کا وزن 846 پونڈ ہے۔ اس موقع پر ہینسین کے بیٹے کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے والد کے کارنامے پر فخر ہے۔

ہینسین دریائے میزوری میں سفر کرتے ہوئے جہاں جہاں سے گزرے، لوگوں نے ہاتھ ہلا ہلا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔