اسلام آباد: اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عالمی برادری سے 160 ملین ڈالرز ہنگامی امداد کی اپیل کردی۔
اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد طلب کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا.
سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، گرین ہاؤس گیسز عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 160 ملین ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے مشکل وقت میں پاکستان کی ہنگامی امدادکی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہیٹ ویونےپاکستان میں تمام ریکارڈتوڑدیئے اور شدیدبارشوں و سیلاب کاسامناہے، پاکستان شدیدموسمیاتی تبدیلیوں کی زدمیں ہے ، سیلاب نےتباہی مچادی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ 72اضلاع میں3کروڑافرادکوسیلابی صورتحال کاسامناہے، مواصلاتی نظام اورفصلیں بربادہوگئیں اور معیشت کوشدیدنقصان پہنچاہے، متاثرین کیلیےخوراک،چھت کی فراہمی اوربحالی بڑاچیلنج ہے، انکم سپورٹ پروگرام سےمتاثرین کی مددکی جارہی ہے۔