کولمبو: پاکستان کے بعد سری لنکا اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان بھی سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز کا قرض مانگا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آ ئی ایم ایف سری لنکا کو قرض دینے کے معاہدے کا اعلان جمعرات کو کرے گا۔ ادارے نے سری لنکا سے قرض کیلئے ضمانت مانگ لی ہے۔