ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں پاکستان کیلئےخصوصی دعاوں کا اہتمام

برادر ملک ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں آج بعد از نماز جمعہ پاکستان کیلئےخصوصی دعاوں کا اہتمام ہوا ہے،جبکہ ترکی کے صدر طیب اردوان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لئے اعلی سطح کا وفد پاکستان بھیجا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے خصوصی دعا ہو گی،ترکی کے صدر طیب اردوان نے ترک وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لئے اعلی سطح کا وفد پاکستان بھیجا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں احسن اقبال نے کہا کہ طیاروں اور ریل کے ذریعہ امدادی سامان آ رہا ہے اور ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے دعا ہو گی۔