ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ سابق اسپیکراسد قیصر ایف آئی اے طلب

 پشاور: ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طلب کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سابق اسپیکر کو چوتھا نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 ستمبر کو طلب کرلیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں 2 بینک اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو 11، 18 اور 29 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔