بیجنگ: چین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 30 کروڑ یوآن کی اضافی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جلد از جلد ضروری سامان کی فہرست فراہم کرے۔نقل و حمل کے طریقہ کار کا تعین کرے تاکہ چینی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچ سکے۔
پاکستان کی ضرورت کے مطابق 200 ٹن پیاز بھی اکٹھا کیا ہے، ایک ہفتے کے اندر قراقرم ہائی وے کے ذریعے پاکستان پہنچ جائے گا۔
گوادر پرو کے مطابق چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) کے ڈائریکٹر لاوچاؤہوئی نے اعلان کیا کہ چین پاکستان کو مزید 30کروڑ یوآن کا امدادی سامان فراہم کرے گا۔
انہوں نے اس پیغام کا اعلان چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پاکستان لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ویڈیو کے ذریعے ملاقات کے دوران کیا۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے پاکستان سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد ضروری سامان کی فہرست فراہم کرے اور نقل و حمل کے طریقہ کار کا تعین کرے تاکہ چینی امداد جلد از جلد سیلاب متاثرین تک پہنچ سکے۔
گوادر پرو کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پہاڑ وں سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے زیادہ میٹھی دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں چین میں سیچوان زلزلے کے دوران پاکستان نے اپنے تمام خیمے اسٹاک متاثرہ علاقہ میں بھیجے تھے۔