پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ (یو این ایچ سی آر) کی طرف سے امداد کی چار شیڈولڈ پروازوں میں سے دو پروازیں آج پیر کو پاکستان پہنچ گئیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ان پروازوں کا استقبال قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرمیثی، یو این ایچ سی آر کے نمائندہ بابر بلوچ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ریلیف اور بحالی رسول بخش چانڈیو اور وزارت خزانہ، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے نمائندوں نے کیا۔
پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لئے یو این ایچ سی آر کی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ادارہ سے اظہار تشکر کیا ہے۔