کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی چینل نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں دھماکے سے 2 روسی سفارتکاروں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا روسی سفارت خانے کے قریب ہوا۔
اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے روسی سفارت خانے کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کےوقت سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔