اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے ساسکچی وان میں 13 مختلف مقامات پر چاقو حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے ساسکچی وان کے 13 مختلف مقامات پرچاقو حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاقو حملے کے سلسلے میں 30 اور 31 سال عمر کے 2 مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چاقو حملے میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ہولناک اور دل دکھانے والا ہے۔
حکام نے چاقو حملے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔