ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان کی امداد کے لیے فلاحی گروپ قائم کر دیا۔
فلاحی گروپ 'We stand together' سیلاب زدگان کے لیے سامان جمع کرےگا، یہ گروپ متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ماتحت کام کرےگا۔
اماراتی ریڈکریسنٹ اتھارٹی، دبئی کیئرز اور شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن بھی پاکستان کے لیے امداد جمع کریں گے، سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھی کرنےکا پہلا ایونٹ ہفتہ 10 ستمبر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ابوظبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔
دبئی میں ایکسپو سٹی کے ساؤتھ ہال اور شارجہ ایکسپو سینٹر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادجمع کی جائےگی۔
فلاحی گروپ 'We stand together' کی قیادت اماراتی خیراتی تنظیمیں کر رہی ہیں، گروپ نے اماراتی شہریوں سے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔
امدادی سرگرمیوں کے لیے Volunteers.ae پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔