سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی میعاد تین ماہ کر دی

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی میعاد ایک سے بڑھا کر 3ماہ کر دی۔

سعودی حکام کے مطابق بیرون ملک سے عمرہ زائرین مقررہ وقت سے کم از کم 6گھنٹے قبل سعودی عرب پہنچیں۔

 پرواز میں 6گھنٹے کی تاخیر پر عمرے کی بکنگ ختم تصور ہوگی،پرمٹ جاری ہونے کے بعد مکہ نہ پہنچ سکنے کی صورت میں نئی بکنگ کی اجازت ہوگی۔

 4گھنٹے قبل بکنگ میں تبدیلی کرانے کی صورت میں پہلی بکنگ منسوخ کرنا ہوگی۔