روس کا پابندیاں ہٹانے کی شرط پر یورپ کو گیس سپلائی بحال کرنے کا اعلان

 

 ماسکو: روس نے پابندیاں ہٹانے کی شرط پر یورپ کو گیس سپلائی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

روسی ایوان صدارت کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں نارتھ اسٹریم سے قدرتی گیس کی ترسیل کے عمل کو بحال کر دیا جائیگا۔

پیسکووف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کا بریفنگ میں نارتھ اسٹریم قدرتی گیس پائپ کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں روس پر الزام تراشیاں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی پابندیوں کی وجہ سے نارتھ اسٹریم سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا، پابندیوں کی وجہ سے لائن پر موجود سپورٹ یونٹس کو ہٹا دیا گیا تھا اور سارا بوجھ ایک یونٹ پر ڈال دیا گیا تھا، اور اب اس یونٹ کی اور ہالنگ لازمی ہے۔

اس پائپ لائن سے گیس کی ترسیل کو پابندیوں کو ہٹائے جانے کی صورت میں دوبارہ سے شروع کرنے کے احتمال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں پیسکووف نے کہا کہ قطعی طور پر پابندیاں ہمیں دیکھ بھال کرنے، مناسب قانونی ضمانتوں کے بغیر شپنگ، قانونی ضمانتیں بنانے سے بھی روکتی ہیں،۔

 مغربی ریاستوں کی طرف سے لگائی جانے والی یہ پابندیاں ہی موجودہ صورتحال کو پیش کرتی ہیں۔