اوٹاوا:کینیڈا میں ہونے والے چاقو حملے کے ایک ملزم کی لاش برآمد ہوئی ہے،اتوار کے روز کینیڈا کے صوبے سسکاچون میں چاقو کے وار سے 10افراد ہلاک اور 18زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت دو بھائیوں ڈیمیئن سینڈرسن اورمائلز سینڈرسن کے ناموں سے کی گئی تھی جو واقعے کے بعد فورا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس مشتبہ دو بھائیوں کو تلاش کررہی تھی کے آج ملزم ڈیمیئن سینڈرسن کی لاش ایک مکان کیقریب سے ملی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ڈیمیئن سینڈرسن کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں تاہم اس بارے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے جبک مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن اب بھی مفرور ہے۔