لندن:برطانیہ کی نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق تھریس کوفی کو ہیلتھ سیکرٹری اور ڈپٹی وزیراعظم، کاسی کوارٹنگ کو چانسلر جبکہ جیمزکلیورلی کو برطانیہ کے نیا سیکرٹری خارجہ مقررکیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری، وینڈی مورٹن کو چیف وہپ کے عہدے پرتعینات کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے بین ویلس کو سیکرٹری دفاع بنایا گیا ہے، وہ2019 سے اسی عہدے پر موجود تھے۔
نئی کابینہ میں برینڈن لوئیس لارڈ چانسلر اور سیکرٹری جسٹس بنا دیے گئے جبکہ ندیم ضحاوی وزیر برائے ایکوالیٹیز بنائے گئے ہیں۔لِ
ز ٹرس ملکہ سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں پینی مورڈینٹ لیڈر آف ہاس آف کامنز جبکہ لارڈ ٹرو لیڈر آف ہاس آف لارڈ مقررکیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات اور حکومت بنانے کی باضاطہ دعوت ملنے کے بعد لز ٹرس نے ڈاننگ اسٹریٹ کا چارج سنبھال لیا تھا اور اب ان کی جانب سے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔