امریکہ کا پاکستان کیساتھ ایف 16 طیاروں کی مرمتی سامان و آلات کی فروختگی کا معاہدہ طے

امریکی محکمہ خارجہ نے  پاکستان کوایف 16 طیاروں کی مرمت  کے لئےسامان اور آلات فروخت کرنے کے لئے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دے دی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محکمہ خارجہ نے پاکستان کوایف 16 طیاروں کی مرمت  کے لئےسامان اور آلات فروخت کرنے کے لئے 45 کروڑ ڈالرز معاہدے کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق امریکا کی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس حوالے سے مطلوبہ سرٹیفیکیشن فراہم کر دی ہے جس کے بعد کانگریس کو اس ممکنہ فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔
امریکی ادارے یو  ایس ڈیفنس سکیورٹی کو آپریشن ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے آلات اور سامان کی فراہمی کا کہا تھا۔ امریکی ایف 16 طیارے پاکستان کی فضائی جنگی صلاحیت کا حصہ ہیں۔