ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم جمعرات کو انتقال کرگئیں، اس خبر نے دنیا کو افسردہ کردیا، ہزاروں فٹ بلندی پر دوران پرواز مسافر بھی اس خبر سے غم سے نڈھال ہوگئے۔
ایک امریکی نیوز چینل کے مطابق برٹش ایئرویز کا طیارہ برطانیہ سے امریکا کی جانب محو پرواز تھا جب یہ خبر جہاز کے پائلٹ نے مسافروں کو یہ افسوسناک خبر سنائی جس کو سن کر تمام مسافر غم میں ڈوب گئے۔
برٹس ایئر ویز کی فلائٹ 203 کے پائلٹ نے دوران پرواز اعلان کیا کہ ’’نہایت افسوس کے ساتھ ہمیں پتہ چلا ہے کہ ملکہ برطانیہ انتقال کرگئیں اور ہماری ہمدردیاں شاہی خاندان کے ساتھ ہیں‘‘۔
یہ غیر متوقع خبر سن کر تمام مسافر حیرت کے ساتھ غم میں ڈوب گئے، ایک مسافر نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پرواز کے دوران ہزاروں فٹ کی بلندی پر غمزدہ کردینے والی جذباتی خبر سنی ہے۔
اس موقع پر پرواز کے کئی مسافروں نے امریکی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی جذباتی انداز اختیار کیا، ایک مسافر نے کہا کہ ملکہ کے بغیر مستقبل کا تصور بہت مشکل لگ رہا ہے، ایک مسافر نے کہا کہ 40 ہزار فٹ کی بلندی ہمیں ملنے والی یہ اچھی خبر نہیں تھی۔
شہزادہ چارلس سرکاری طور پر برطانیہ کے نئے بادشاہ قرار
واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر برطانوی حکومت نے ملک بھر میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ چارلس نئے بادشاہ بن گئے ہیں۔