پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی نے 38ہزار ایڈہاک اساتذہ کی مستقلی کا بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔
بل کی منظوری کے بعد وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے کہاکہ 30جون تک شفاف نظام کے تحت ٹیچرزبھرتی کئے حکومت کی طرف سے انکی مستقلی پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
اساتذہ کی تعیناتی سے ہی انکی مستقلی تصورہوگی حکومت نے اپنا وعدہ پوراکرلیاہے ہم نے38ہزارکے قریب اساتذہ مستقل کردئیے ہیں.
اساتذہ کے ہاتھ میں قوم کا مستقبل ہے لہذا وہ طلبہ کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں۔