لکی مروت میں آپریشن،4دہشتگرد مارے گئے

 پشاور:سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سی ٹی ڈی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا،کارروائی تھانہ نورنگ کی حدود بنوں اور لکی مروت کی سرحدی حدود تختی خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔

 مارے گئے دہشت گرد پولیس پر ہونے والے حملوں اور دیگردہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔