ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ شوکت یوسفزئی ایف آئی اے میں پیش

 پشاور: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں صوبائی وزیر محنت شوکت علی یوسفزئی ایف آئی اے میں پیش ہوگئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انہیں پشاور آفس طلب کیا تھا۔
قبل ازیں شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اداروں کا احترام کرتے ہیں جب بھی بلائیں گے حاضر ہوں گا، سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صاحب پہلے ہی ایف آئی اے میں پیش ہوچکے ہیں، میں نے کوئی غلط کام نہی کیا۔