اسلام آباد:امریکی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی رقم جمع کرنے کی بین الاقوامی اپیل کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین سے 15 ڈالر، 25 ڈالر اور 50 ڈالر امداد عطیہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس اپیل میں سینٹر فار ڈیزاسٹر فلانتھراپی (سی ڈی پی)اور ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کا لنک بھی شامل ہے، جس میں پاکستان کو فوری مالی امداد دینے کی حمایت کی گئی ہے۔