سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں گزشتہ روز ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 3 افراد کی لاشیں آج صبح ملی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
جاں بحق ہونے والوں میں رکن امن کمیٹی ادریس خان بھی شامل تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ روز ہی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے تھے۔