اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے چیلنجز نے دنیاکو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بہت سے ممالک میں مزید بحرانوں سے نمٹنے کی سکت نہیں ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب تمام رکن ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہوگا۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ادارے کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں امن، انسانی حقوق اور پائیدار ترقی، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیاں، غربت، عدم مساوات ،بداعتمادی سے لے کر ناکام ہونے والے عالمی مالیاتی نظام تک بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اور ان مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مسلسل یکجہتی کی ضرورت ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ تعاون کا گھر ہے اور جنرل اسمبلی اس گھر کے اندر کی زندگی ہے۔
انہوں نے کہا وقت آ گیا ہے کہ ہم سب عملی طور پر ان چیلنجز کوحل کرنے کے لئے نمائندگی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور کے چیلنجز نے دنیاکو ہلا کر رکھ دیا ہے اور بہت سے ممالک میں مزید بحرانوں سے نمٹنے کی سکت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تمام رکن ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہوگا۔