متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے وی اسٹینڈ ٹو گیدر (We stand together) مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
دبئی ایکسپو ہال میں مہم کے دوران عوامی شرکت کے ساتھ 30 ہزار امدادی باکس تیار کیے گئے۔
تقریب میں پاکستان میں عرب امارات کے سفیر نے بھی خصو صی شرکت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کارروائیوں میں اپنا حصہ ڈال چکا ہے۔