ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واپس افغان بارڈر کی طرف فرار ہو گئے تاہم دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے اور ہلاک 3 دہشتگردوں کی شناخت اکرام اللہ، مرسلا خان اور ارشاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔