دمشق: دمشق ائیرپورٹ کے قریب اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں 5 شامی فوجی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے دمشق ائیر پورٹ پر کیے جانے والے فضائی حملے میں شامی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب شام کی وزارت دفاع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کو نہ صرف روکا بلکہ کارروائی کرتے ہوئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب بھی ہو ئے۔