جکارتہ:انڈونیشیا کے مغربی صوبہ کالیمانتان میں سونے کی کان منہدم ہونے کے نتیجے میں 20کان کن ہلاک ہوگئے۔
چینی خبر رساں ادارے نے آپریشنل یونٹ کے سربراہ ایرک سباریانتو کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ صوبہ کالیمانتان کے ضلع بنکایانگ کے کناندے گاؤں میں پیش آیا۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے میں دبی ہوئی لاشوں کو نکال رہے ہیں۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ کے اس آپریشن میں فوجی، مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ،تخفیف ایجنسی کے اہلکارروں کے علاوہ مقامی لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں۔